Urdu Novel Bank – Urdu Novels & Stories
اردو ناول کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو ناول بینک، جہاں آپ کو بہترین اور معیاری زبردست ناول، کہانیاں اور افسانے مکمل پی ڈی ایف کی صورت میں بالکل مفت دستیاب ہیں۔ اردو ناول کی سب سے بڑی ویب سائٹ اردو ناول بینک، جہاں آپ کو بہترین اور معیاری زبردست ناول، کہانیاں اور افسانے مکمل پی ڈی ایف کی صورت میں بالکل مفت دستیاب ہیں۔

A Sinful Love by Malaika Rafi Novel Episode 06


Online Urdu Novel A Sinful Love by Malaika Rafi Episode 06 Romantic Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format and Online Reading Urdu Novel Posted on Novel Bank. 

وہ اپارٹمنٹ کا دروازہ چیک کر کے نبراس کے پاس آئی تھی ۔۔۔جو کہ لاکڈ تھا ۔۔۔ 
" کیا مطلب ہے اس بات کا اب ؟؟ 
کیوں کڈنیپ کیا ہے مجھے؟؟" 
وہ غصے سے اسے تیار ہوتا دیکھ رہی تھی ۔۔۔ 
جبکہ وہ سکون سے ۔۔۔اس کے قریب سے ہوتا ۔۔۔ کچن کی طرف گیا تھا ۔۔۔ 
وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے تھی ۔۔ 
" اور یہ تو آپ کا گھر نہیں۔ ہے ۔۔ 
یہ کون سی جگہ ہے ؟؟" 
پھر بھی جواب ندارد ۔۔ 
وہ مزے سے اپنے لئے ناشتہ بنا رہا تھا ۔۔ 
" او ہیلو ۔۔ 
سن رہے ہو آپ ؟؟" 
اس کے سامنے چٹکی بجاتے وہ بولی تھی ۔۔۔ 
" دروازہ کیوں لاکڈ ہے ۔۔ مجھے واپس جانا ہے ۔۔ دروازہ کھولو ۔..سن رہے ہو کیا کہہ رہی ہوں میں ؟؟" 
وہ اس کے کان کے پاس چلا رہی تھی جیسے ۔۔۔ نبراس نے گھور کے اسے دیکھا تھا ۔۔ ۔
" بہت شوق ہے تمہیں غیر مردوں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بننے کا ۔۔۔ "
نبراس تقریباً غرایا تھا ۔۔۔ 
" تم بھی تو مرد ہو ۔۔  مجھے کڈنیپ کر کے کٹھ پتلی ہی بنا رہے ہو ۔۔۔ " 
وہ بےخوف نبراس کی آنکھوں میں دیکھتی کہہ رہی تھی ۔۔ 
" بہتر یہی ہے کہ چپ رہو تم ۔۔۔ 
میں ہاسپٹل جا رہا ہوں ۔۔ 
شام میں آؤں گا۔ ۔۔ کچھ ڈریسز بھی لے آؤں گا تمہارے لئے ۔۔ " 
وہ کہتا عجلت میں کچن سے نکلا تھا ۔۔۔ 
" مجھے کچھ نہیں چاہئیے ۔۔
تم تو مولوی ہو ۔۔ قید کر کے کیوں جا رہے ہو مجھے " 
وہ اب بھی اس کے پیچھے پیچھے آ رہی تھی ۔۔
" کیونکہ تمہارا کوئی بھروسہ نہیں ۔۔ 
کب خود کو مشکلوں کے حوالے کردو ۔۔۔ " 
وہ دروازہ کھولتا اس کی طرف مڑا تھا ۔۔ 
" اندر ہی رہو ۔۔۔ میرے آنے تک ۔۔۔ آ کے ڈیسائیڈ کرتا کہ کیا کرنا ہے تمہارا ۔۔ " 
جبکہ اسمارہ اس کی بات سنتی ۔۔ جھٹکے سے باہر آئی تھی 

Post a Comment

0 Comments