Tum Mein Aur Ye Rasta Season 2 by Hashmi Hashmi Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Tum Mein Aur Ye Rasta by Hashmi Hashmi Season 2 Friendship Based, Love Story Based, Funny and Social Romantic Based Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.

سن ہوتے وجود کو نرس سہارا دے کر باہر لے آئی۔  لفظ "طلاق" پر سانس پھول رہا تھا روح میں اترا انسان اس کی کوئی بات کوئی وضاحت سننے کے موڈ میں نہیں تھا۔ محبوب نے سزا سنا دی تھی۔
دانین کی حالت خراب دیکھ کر شاہ میر فوراً آگے بڑھا۔ "دانین بچے......!!" شاہ نے اسکا ہاتھ پکڑا۔
"وہ ایسے کیسے کہہ سکتے ہیں بھائی؟" اکھڑی ہوئی سانسوں میں وہ بہت مشکل سے بول پائی۔ شاہ میر نے فوراً اسکو خود سے لگایا۔ "شش کیا ہوا دانین؟" شاہ میر نے پوچھا 
"طلاق دے دے گئے مجھے طلاق کہتے طلاق..... " سرگوشی میں وہ بڑبڑا رہی تھی۔ اس کی حالت دیکھ کر جائشہ نے منہ پھیر کر اپنے آنسوؤں کو روکا تھا اس لڑکی کو اذیت میں وہ نہیں دیکھ سکتی تھی 
جبکہ محسن سپاٹ چہرے سے اسکو دیکھ رہا تھا۔
"ماس بھائی کی طبیعت ٹھیک نہیں ابھی کچھ نہیں ہو گا کوئی طلاق نہیں دے گا اچھا میرے بچے ایسے نہیں روتے" شاہ میر نے اسکے آنسو صاف کئے اور اس کو خود سے لگاتے ہوئے وہاں سے لے گیا۔ وہ مسلسل بڑبڑا کر مزمت کر رہی تھی

کہیں بے کنار تھی خواہش
کہیں بےشمار تھی الجھن
کہیں آنسوؤں کا ہجوم تھا 
میرے بات بیچ میں رہ گئی

Post a Comment

0 Comments