Shoq e Ulfat by Basma Abdul Rehman Novel Last Episode


Shoq e Ulfat by Basma Abdul Rehman


Online Reading Urdu Novel Shoq e Ulfat by Basma Abdul Rehman Cousin Based Love Story Urdu Novel Last Episode in Pdf format Posted on Novel Bank.

وہ سٹریچر کے ساتھ نیچے بیٹھتا چلا گیا 
نو نو عرش یو ہے ٹو ویک اپ اس نے اٹھ کر اس پر جھکے اسے جھنجھوڑا
تم ایسے نہی جا سکتی تم نے ابھی مجھے کہا نہ آئی لو یو لیکن میں ہیٹ یو کہوں گا اگر تم اٹھی نہ تو میں ناراض ہو جاؤں 
گا ہاں پکا ناراض ہو گاؤں گا پھر تم مجھے مناؤ گی بھی تو میں نہی مانوں گا وہ اس کے سٹریچر کے پاس بیٹھا اس کا چہرہ تھپتھپاتا روتا اسے دھمکی دے رہا تھا جیسے وہ اس کی دھمکی پر فوراً اٹھ جاۓ گی
عرشش اب کہ اس نے غصے سے بہتی آنکھوں سے چلا کر اسے پکارا 
جو اس کی پکاروں اس کے رونے پر اس کے جھنجھوڑنے پر کان بند کیے نا جانے کیوں بے حس بن گئی تھی 
لیکن وہ کہاں بے حس بنی تھی خود اس کے ہاتھ میں تو کچھ بھی نہی تھا
کیا وہ خود یہ سب چاہتی تھی
دوسرے مریضوں کے ساتھ آۓ لوگ اس نوجوان کو یوں بلکتا روتا دیکھتے خود بھی رک تماشا دیکھ رہے تھے
جبکہ جو لوگ اپنے عزیزوں کی جان بچانے کے لیے آ رہے تھے ان کی آنکھیں بھی اس کے یا شائد اپنے عزیز کے لیے نم تھیں ایک نظر دیکھ کر وہ اپنے عزیز کی جان بچانے کے لیے آگے بڑھ جاتے 
ڈاکٹرز جن کو اس دیوانے کی خبر لگ گئی تھی وہ دوڑے یہاں آۓ تھے اور ہجوم کو چیڑتے انہوں نے اس کے چلانے کے درمیان ہی عرش کی نبض چیک کی تھی 
یہ زندہ ہیں ابھی ایک ڈاکٹر نے نبض چیک کرتے دوسرے ڈاکٹر سے کہا تھا
عارب جو اسے جھنجھوڑ رہا تھا کہ ڈاکٹر کے الفاظ نے اس میں نئی روح پھونک دی تھی 
اس نے بے یقینی خوشی کی کیفیت میں عرش کو دیکھا تھا 
جلدی سے آپریشن تھیٹر تیار کریں ہمیں ابھی آپریشن کرنا پڑے گا  اس لیڈی ڈاکٹر نے اس کی حالت دیکھتے اس ڈاکٹر کو کہا تھا اور نرسز کو جلدی سے سٹریچر لے جانے کو کہا
عارب جلدی سے آنسو پونچھ کر سٹریچر کے پاس اٹھا اور عرش کا ہاتھ زور سے پکڑ لیا 
آپ یہیں رک جائیں آپریشن تھیٹر کے باہر نرس نے اس سے کہا
نہی میں عرش کے ساتھ اندر جاؤں گا وہ ضدی لہجے میں بولا
ہاتھ اور مضبوطی سے پکڑ لیا جیسے اگر ابھی اس نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیا تو یہ ہاتھ ہمیشہ کے لیے اس سے چھوٹ جاۓ گا
ہم آپ کی کنڈیشن سمجھ سکتے ہیں سر لیکن آپ اندر نہی جا سکتے پلیز سمجھنے کی کوشش کریں نرس نے عاجزانہ کہا
تمہیں سمجھ نہی آ رہی میں اس کے ساتھ اندر ہی جاؤں گا بیوی ہے وہ میری وہ دھاڑا
اس کے دھاڑنے پر لیڈی ڈاکٹر آپریشن تھیٹر سے باہر آئی
ڈاکٹر یہ ساتھ اندر جانے کی ضد کر رہے ہیں
ڈاکٹر کے باہر آنے پر نرس جلدی سے بولی
دیکھئیے سر ایک ایک لمحہ آپ کی وائف اور بچے کے لیے بہت اہم ہے ایک منٹ کی دیر انہیں آپ سے بہت دور کر سکتی ہے پلیز اس وقت ہوش صبر سے کام لیں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں 
ڈاکٹر کا روز کا کام تھا ایسے کیسز دیکھنا اس لیے وہ نرمی سے بولی

نیچے دئے ہوئے آنلائن آپشن سے پوری قسط پڑھیں۔


Online Reading

Post a Comment

0 Comments