Shikast Novel by Anjum Iqbal Complete Pdf Download


Online Urdu Novel Shikast by Anjum Iqbal. Revenge Based and Motivational Based Funny Urdu Novel Downloadable in Free Pdf format Complete Posted on Novel Bank.

فجر کا ٹائم ختم ہورہا ہے لیکن تم دونوں کو کوئی فکر نہیں ہے، اٹھو بےغیرتوں، نماز زیادہ ضروری ہے یا نیند؟" اماں کے بلند ہوتے کوسنے اسے اٹھنے مجبور کرگئے اس نے جاتے جاتے زوبیہ کو بھی اٹھانے کی کوشش کی لیکن وہ بہت ڈھیٹ تھی جب تک اماں پانی نہیں پھینکتیں وہ اٹھنے کا نام بھی نہیں لیتی تھی بالآخر اس نے اسے ایک تھپڑ لگایا اور خود اٹھ کھڑی ہوئی۔
" اماں کیا ہے؟ پانی نہ پھینکا کریں بھئی" بالآخر زوبی منہ صاف کرتی اٹھ گئی۔
" تو تم شرافت سے اٹھ جایا کرو، کیوں منحوسوں کی طرح سوتی رہتی ہو، کتنی بار کہا ہے کہ فجر کی نماز سے گھر میں رزق آتا ہے نہ چھوڑا کرو لیکن تمہارے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی" 
"ہاں تو اماں تم اور ابا پڑھ تو لیتے ہو نماز میں تو ویسے بھی پورا دن یونیورسٹی میں ہوتی ہوں میرا رزق یہاں تھوڑی آئے گا" اسکی بات پر اماں نے اپنی جوتی نکالی جس پر وہ بھاگ کر واشروم میں گھس گئی۔
" بے غیرت" اماں نے ہمیشہ کی طرح اسے اس القاب سے نوازا اور کچن میں چلی گئیں۔

*********

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنا بدلہ خود لینا چاہتی ہے اور اسکے لئے آخر تک کوشش کرتی ہے لیکن پھر وہ قرآن پڑھتی ہے اور اس پہ عمل کرتے ہوئے اپنا معاملہ اللہ پہ چھوڑ کر اپنے مجرم کو قانون کے حوالے کردیتی ہے

Post a Comment

0 Comments