Sang Tere Zindagi by Raheela Gull Novel Complete Pdf


Sang Tere Zindagi Online Urdu Novel by Raheela Gull Police Based and Cousin Funny Based Urdu Romantic Novel in Pdf format Complete Posted on Novel Bank.

وہ تیار ھو کے کمرے سے نکلا پوری حویلی کی لائٹ بند تھی کچن سے کھٹر کھڑ کی آوازوں نے اس کے قدم روکے اس نے اپنے قدموں کا رخ کچن کی طرف موڑا ۔
سامنے کھڑا وجود گنگنا رھا تھا ساتھ اپنے کام میں بری طرح مشغول تھا کچن کی حالت دیکھ کے تو اس کا سر ہی گھوم گیا کچھ اسطرح کا نقسہ بنا تھا کے کچن کم اور کچرے کا ڈھیر زیادہ لگ رہا تھا 
 جب وہ تیر سے بھی تیز اس کی طرف بڑھا اسکا رخ اپنی طرف کر کے دھاڑا تم اس وقت یہاں کیا کر رہی ہو وہ ایک دم ڈر کے مارے اچھلی ڈانس کر رہی ھو دیکھ نہیں سکتے خیر یہ تو اسنے دل میں کہا سامنے کہنے کی ھمت نہیں تھی ۔
و۔۔ہ وہ ل۔۔۔ا۔۔۔ل۔۔ا  لالا میں نے نا رات کو وڈیو میں پاستہ بنانا سیکھا 
تم پاگل ھو یہ کون سا وقت ہے پاستہ بنانے کا 
وہ ایک نظر سامنے گھڑی پر ڈالے بولی 2 45  کیا کہا تم نے   ۔۔۔۔۔۔م ۔۔ی۔۔۔ں نے ت۔۔ و تو کچھ نہیں بولا وہ کیا ھے نا میں نے جب سے پاستہ دیکھا بنانا مجھے صحیح سے نیند نہیں آئی رات کو پاستہ میرے خواب میں آیا اور روکے  کہنے لگا نوری تم کتنی کام چورہو تم نے مجھے بنایا نہیں نہ کھایا میں تم سے ناراض ھو میں نے جب ہی سنا میرا دل پیٹ میں آگیا کے پاستہ مجھ سے ناراض  میرے پیٹ سے اواز آئی میں آٹھی اور دیکھے بنا ڈالا پاستہ اب پاستے کو ناراض نہیں کر سکتی تھی وہ اپنی دھن میں بولی جا رہی تھی جب مقابل کھڑے شخص کی دھاڑ سنی اگر آج کے بعد تم کمرے سے رات کو باہر نکلی تو دوبارہ کہی جانے کے قابل نہیں رھو گی آئی بات سمجھ بازو کو زور سے پکڑا گرفت اتنی مضبوط تھی کے نور کی انکھیں بھر آئی ۔اب میرا منہ کیا دیکھ رہی ہو جاؤ کمرے میں اپنے وہ جو ڈر کے مارے کانپ رہی تھی اسکی اواز سنتے ہی اوپر اپنے کمرے کی طرف دوڑ کے غائب ھو گئ اور  وہ اسکو جاتا دیکھتا رہا پھر تاسف سے سر ہلاتا باہر نکل گیا 


Or

Post a Comment

0 Comments