Kali Khilny Lagi Season 2 by Dua Fatima Novel Complete Pdf

 
Complete Online Urdu Novel in Pdf Kali Khilny Lagi by Dua Fatima Part 2 Pdf Novel Based On Forced Marriage, Innocent Heroin, Caring Hero Based and Love Story Based Urdu Romantic Novel Downloadable in Free Pdf Format and Urdu Novel Online Reading in Mobile Free Urdu Novel Complete Pdf Posted on Novel Bank.

ماہِ رو۔۔ وہ بے تابی سے اسے پکارنے لگا۔

میں۔۔۔ پاگل نہیں ہوں۔ وہ ہلکی سی آواز میں بولی تھی۔

حسان بمشکل اس کی بات سن پایا تھا۔ اسے یاد آگیا کہ اس نے جب پچھلی دفعہ اسے پاگل کہا تھا تو وہ کتنی ہائپر ہو گئی تھی لیکن اب وہ غصے میں ہونے کی بجائے اس حالت میں کیوں تھی۔ کیا کسی نے اسے پاگل کہا تھا۔وہ سوچنے لگا۔

ماہِ رو۔۔۔ وہ کچھ کہنے ہی لگا تھا کہ وہ پھر بول پڑی۔
میں پاگل نہیں ہوں۔ اس کی آنکھیں سے آنسو بہہ نکلے۔
ہاں۔ تم پاگل نہیں ہو۔ اس نے ماہِ رو کی ہاں میں ہاں ملائی۔ وہ اسے اس ذہنی کیفیت سے نکالنا چاہتا تھا۔

میں پاگل نہیں ہوں۔ وہ ابھی بھی ہوش میں نہیں لگ رہی تھی۔

ہاں۔ تم پاگل نہیں ہو۔ حسان نے اسے ایک جھٹکا دے کر پرزور لہجے میں کہا تو وہ چونک کر اسے دیکھنے لگی۔

 سچ میں؟ وہ خود بھی بے یقین سی تھی۔ حسان سے اس وقت کوئی پوچھتا کہ اس دنیا میں سب سے معصوم اور پیارا کون ہے تو وہ بے اختیار ہی ماہِ رو کا نام لیتا۔


Post a Comment

0 Comments